• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھرتیوں میں مبینہ اقرباء پروری ‘ ریسکیو کیخلاف مظاہرہ

پشاور(خبرنگار)خیبر پختونخوا ایمر جنسی ر یسکیو میں مختلف آسامیوں کیلئے کامیاب ہونے والے امیدواروں نےبھرتیوں میں مبینہ طور پر اقر باء پروری اور من مانیوں کے خلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جن پر محکمے کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہر ے کی قیادت منان خان نے کی ۔اس موقع پر سیلا ب خان، شب نیاز ، انور الحق اور د یگر بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہاکہ یسکیو 1122نے جنوری 2016ء میں آسامیوں کا اشتہار د یا تھا جس میں ریسکیو میں مختلف آسا میاں دی گئی تھیں جن کیلئے فزیکل اور تحریری ٹسٹ پاس کر کے ہمیں شارٹ لسٹ کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ 2سا ل گزر نے کے باوجود محکمے کی طرف سے ہمیں کوئی جواب موصو ل نہیں ہوا ۔انہوں نے کہاکہ بار بار را بطے کر نے پر اب افسران بالا کہہ ر ہے ہیں کہ الیکشن کمیشن نے پابندی عائد کر دی ہے ،انہوں نے الزام لگایا کہ محکمے نے من پسند افراد کو بھر تی کیا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ محمود خان اور د یگر سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہو ر ہی ہے ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔
تازہ ترین