• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ کی رہائشی خاتون کا تحفظ فراہمی کا مطالبہ

پشاور(خبرنگار)پشاور کی رہائشی خاتون کرن نے الزام عائد کیا ہے کہ مبینہ طور پر شادی کا جھانسہ دے کر دھوکہ دینے والا عبدالکریم اب انہیں سوشل میڈیا پر تنگ کر رہا ہے جبکہ عبدالکریم اور اس کے دوست فون کالز کر کے غیر اخلاقی حرکتوں پر مجبور کر رہے ہیں،ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں شکایت درج کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے مدد کرنے کی بجائے مزید تنگ کر نا شروع کر دیا ہے،پشاور پر یس کلب میں اپنی بہن اور بھا ئی کے ہمراہ پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے گلبرگ کی رہائشی کرن نے کہا کہ اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے عبدالکر یم نامی نوجوان سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پردوسال قبل دوستی ہوئی۔اس دوران انہوں نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن رشتے کیلئے آنے والے عبدالکریم اوراس کے خاندان والے خود نہیں آئے بلکہ کسی اور کو بھیج دیا تھا جس پرمیں نے رشتہ کرنے سے انکارکردیا انہوں نے کہاکہ انکارکے بعدعبدالکریم نے مجھے فون پر بار با ر تنگ کر ناشروع کر دیا جبکہ میرا موبائل نمبر بھی دیگر کئی افراد کو دے دیا ان کاکہناتھاکہ عبدالکریم کے دوستوں نے مجھے غیراخلاقی کاموں کے مطالبات شروع کردیئے اورانکارکے بعدجا ن سے ما ر نے کی د ھمکیاں دے رہے ہیں جس کی وجہ سے اپنے گھر کوبھی تبدیل کیالیکن پھربھی وہ میراپیچھانہیں چھوڑرہے ۔انہوں نے کہاکہ عبد الکر یم کے خلاف مقدمہ درج کرنے تھا نہ گلبر گ گئی جہاں پرپولیس والوں نے نہ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور نہ ہی کو ئی کا رروائی کی جبکہ ان کے خلاف ایف آئی اے میں بھی درخواست دی مگر ان کی طرف سے بھی کو ئی شنوائی ہوئی۔متا ثر ہ لڑکی کرن نے الزام لگا یا کہ عبدالکر یم پولیس میں کو ئی بڑ ے عہد ے پر فائز ہے جس کی وجہ سے انکے خلاف کو ئی ایکشن نہیں لیاجارہا ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان ،چیف جسٹس آف پا کستان ، وزیر اعلیٰ محمود خان ،آئی جی پو لیس اور د یگرمتعلقہ حکام سے عبدا لکر یم کے خلاف قانونی کا رروائی کرنے اورانہیں تحفظ فرا ہم کرنے کامطالبہ کیا۔
تازہ ترین