آپ آف لائن ہیں
پیر 13؍محرم الحرام 1440ھ 24؍ ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور (نمائندہ خصوصی)پا کستان مسلم لیگ کے صوبائی سینئر نائب صدر راشد محمود خان بابوزئی ،صوبائی نائب صدر ملک ندیم خان ،صوبائی نائب صدر کامران صدیق خان ،مسلم لیگ فاٹا کے سینئر رہنماء سید ولی شاہ آفریدی ، مسلم لیگ پشاور سٹی ڈسٹرکٹ کے جنرل سیکر ٹری ملک نور خان ،اور ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر شرافت خان دوران پور نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں کی کارکردگی 20 روز میںہی بے نقاب ہوگئی ہے ،دھاندلی کے ذریعے اقتدار حاصل کر نے والے عوام پر مہنگائی کا بم گرا کر غریبوں کی منہ سے روٹی کا نوالہ چھینے پر تلے ہوئے ہے ،پارٹی اجلاس سےخطاب کرتےہوئےانہوںنےکہا کہ مسلم لیگ حکومت نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کی جبکہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے اقتدارسنھبالتے ہی بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کرتے ہی عوام کا جینا حرام کر دیاگیا ہے ،بجلی ،گیس ،کھادوں ،ازشیاء خوردنی کی قیمتوں سے بے تحاشہ اضافے سے مہنگائی بڑھتی جارہی ہے،چندوں کے ذریعے سے ڈیم بنانے کا ڈھونگ رچاکر پاکستان کو بھکاری ملک بنایا جارہا ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں