• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین الیون نے پاسبان ٹیم کو 44رنز سے شکست دیدی

پشاور(نیوز ڈیسک)ٹینس بال پر ہونے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے رائونڈ میچ میں شاہین کرکٹ ٹیم نے پاسبان ٹیم کو 44رنز سے شکست دیکر ٹورنامنٹ میں برتری حاصل کر لی اور میچ میں شاہین کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی بخت میراخیل نے انتہائی شاندار بائولنگ کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پاسبان کے منجھے ہوئے بیٹسمینوں کو کریز پر بالکل جمنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ انہوں نے نپی تلی بائولنگ کراتے ہوئے 14اوورز میں صرف انیس رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو میدان سے آئوٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے شاہین الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں159رنز سکور کئے اس کے مقابلے میں پاسبان الیون کی ٹیم انیس اوورز میں ہی 105رنز پر ڈھیر ہو گئی آخر میں مہمان خصوصی نے مین آف دی میچ بخت میراخیل کو بہترین کارکردگی پر مبارک باد پیش کی۔
تازہ ترین