• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف ڈی ایم اے کے ملازمین کاڈیم فنڈ میں تنخواہ دینے کا اعلان

پشاور(سٹی رپورٹر) فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی ایم اے) کے تمام ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان کے ڈیم فنڈ میں مجموعی طور پر تین دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔ایف ڈی ایم اے کے ترجمان نے میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں بتا یا کہ قبائلی علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے قائم ادارے ایف ڈی ایم اے کے ملازمین نے وزیر اعظم کی ڈیم فنڈ کی کال پر لبیک کہتے ہو ئے اپنی اپنی تنخواہوں میں سے تین تین دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی ایم اے محمود اسلم وزیر، ڈائریکٹر ایڈمن محمد ریاض داوڑ، ڈائریکٹر آپریشن اینڈ ریلیف ناصر خان درانی نے تین تین دن تک جبکہ بقیہ ملازمین نے ایک ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ کیلئے دینے کا اعلان کیا اور اپنی مرضی سے کٹوتی کروائی۔ ڈی جی ایف ڈی ایم اے نے اس موقع پر تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ہر ایک ملازم اپنی مرضی کا ما لک ہے تاہم ایف ڈی ایم اے کے تمام ملازمین نے ڈیم کی تعمیر کو قومی فریضہ قرار دیا اور خوشی سے فنڈ میں اپنا اپنا حصہ ڈال دینے کا اعلان کیا۔
تازہ ترین