• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے‘ملک وزیرمحمد صافی

پشاور(خبرنگار)قبائلی ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے ملک وزیرمحمدصافی نے گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان، کور کمانڈر،کمانڈنٹ ایف سی مہمند اور دیگر متعلقہ حکام سے شہیدبیٹے ذاکرشاہ اور رشتہ دارمسعودشاہ کے قاتلوں کو گرفتار کرنے اورانتظامیہ کی جانب سے شہداء کے ورثاء کواپنی جائیدادسے محروم کرنے پرنوٹس لینے کامطالبہ کیا گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ 20 نومبر 2016ءکومیراجوانسال بیٹااوررشتہ دارمسعودشاہ جوکہ لیویز فورس میں تھے تحصیل صافی خان کاہ کے مقام پردروان ڈیوٹی دہشتگردحملے میں شہیدہوگئے تھے۔ان کاکہناتھاکہ پولیٹیکل انتظامیہ نے تحقیقات کے بعدواقعے میں ملوث دہشتگردوں رحمت اللہ،شیرخان،لیاقت اورامجدخان کوگرفتارکرکے جیل بھیج دیاانہوں نے الزام عائدکیاکہ پولیٹیکل انتظامیہ اپرمہمندنے ملزمان جن کاتعلق جماعت اسلامی سے ہے سے 45لاکھ روپے لیکرشہیدوں کاسوداکرتے ہوئے15دن کے بعدرہاکردیاان کاکہناتھاکہ ملزمان نے رہائی کے بعدپولیٹیکل انتظامیہ میں ہماری درخواست دی جس پرانتظامیہ نے جماعت اسلامی کے اس وقت کے ایم این اے عنایت الرحمن،اے پی اے اپرمہمندطارق اللہ ،جماعت اسلامی کے کارکنان سعیدغنی اورغلام نبی پرمشتمل ایک جرگہ تشکیل دیا۔جرگے نے5ستمبر2018ءکویکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے شہیدہونے والے لیویز اہلکاروںکی جائیدادکوبطورجرمانہ ملزمان کودینے کافیصلہ سنایاجوکسی صورت ہمیں قبول نہیں ۔انہوں نے کہاکہ APAکاسفارشی فیصلہ مستر د کرتے ہیں اورحکام بالاسے صافی قوم پرمشتمل نیاجرگہ تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور شہیدذاکر شاہ اورمسعود شاہ لیوی فورس کا نسٹیبلوں کے ورثاء کے گھروں اور زمینوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی فرد نے شہدا کے گھر یا زمین کو نقصان پہنچانے اور قبضہ کرنے کی کوشش کی تو ہم اس کی بھرپور مزاحمت کریں گئے اوراگراس دوران مزاحمت پرکوئی جانی و مالی نقصانات کی تمام تر ذمہ داری ضلعی انتظامیہ اور نام نہاد جرگے پر ہو گی۔
تازہ ترین