• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نجی تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرے ،فضل اللہ

پشاور(سٹی رپورٹر) پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے منتخب ممبر فضل اللہ داؤدزئی نے کہا ہے کہ ہم نئی حکومت کے ساتھ فروغ تعلیم میں بھرپور ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں حکومت پرائیویٹ سیکٹرکی سرپرستی کرے اور خلیج پیدا کرنے والے عناصرکے مذموم مقاصد سے باخبر رہنا چاہئے ۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک پشاورکے صدر شبیر احمدکی قیادت میں وفدسے بات چیت کرتے ہوئے فضل اللہ داؤدزئی نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات اور سمینار کے ذریعے مطلوبہ نتائج کے حصول کیلئے تمام سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں لینا چاہئے حکومت نے ریگولیٹری اتھارٹی عمل میں لائی ہم نے تحفظات کے باوجود اتھارٹی کوتسلیم کیا اوراب بعض عناصر اتھارٹی کے فیصلوں کو بھی تسلیم نہیں کر رہے ہیں اوراتھارٹی کے فیصلوں کو بھی ماورائے قواعد چلانے کی کوشش کررہے ہیں ہم عدالت ،وکلاء برادری کااحترام کرتے ہیں مگر ایک مخصوص ٹولہ نجی تعلیمی اداروں ،حکومت اوروالدین کے درمیان خلیج پیدا کررہے ہیں ۔
تازہ ترین