• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم کی کوتاہی سے گزشتہ ترقیاتی فنڈ لیپس ہوچکاہے ‘ عرفان سلیم

پشاور(سٹی رپورٹر) ٹائون ون کے بجٹ میں اجلاس میں بحث کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ممبر عرفان سلیم نے کہاکہ گزشتہ سال انتظامیہ اور ناظم کی کوتاہی سے ترقیاتی فنڈ لیپس ہوچکاہے لہذا اس بار ترقیاتی بجٹ ممبران کیلئے برابری کی بنیاد پر مختص کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ یو آئی پی ٹیکس میں چھ لاکھ روپے اضافہ کم ہے اور ایکسائز ڈیپارنمنٹ کے ساتھ ٹائون ون فنانس ڈیپارنمنٹ معاملہ اٹھائے جس پر ٹائون فنانس آفیسر نے شوکت خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ یو آئی پی ٹیکس میں ایکسائز کو 15 فیصد سروس چارجز جبکہ 75فیصد ٹائون ون کو مل رہی ہے جس کا باقاعدہ چیک اینڈ بیلنس کا طریقہ کار صوبائی فنانس کمیشن نے وضع کیاہے ۔ اپوزیشن لیڈر ولی محمد مہمند نے کہاکہ ناظم ٹائون ون و پی ٹی آئی کونسل ممبران وزیر بلدیات سے ٹائون ون کے لئے میگا پراجیکٹ لائے تاکہ شہر کی ترقی ممکن ہوسکیں۔ عرفان سلیم نے کہاکہ ٹائون ون کے لیگل ایڈوائز کی تنخواہ بند کی جائے کیونکہ پردہ باغ اور آسیہ شادی ہال پر تین سال سے حکم امتناہی ختم نہیں کراسکے اور 26 کنال 4مرلہ پردہ باغ کی اراضی 44ہزار روپے ماہانہ کرایہ دیکر ٹھیکیدار مزے اڑا رہا ہے ۔ انہوں نے معمولی مرمت کے کام کے لئے1کروڑ،30 لاکھ روپے مختص کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے جس پر ٹی ایم او خضرحیات شاہ نے کہاکہ مذکورہ رقم ایمرجنسی کے لئے رکھاہے تاہم عرفان کہاکہ ترقیاتی کاموں کے لئے لوکل فنڈ استعمال کرنے پر پابندی ہے اور وہی ایمرجنسی کاموں کے لئے استعمال کرے ۔ پی ٹی آئی ممبر ملک اسلم نے کہاکہ پچھلے سال بجٹ سے ایک روپے ترقیاتی کاموں میں خرچ نہ ہوسکا لیکن اس دفعہ بجٹ تب پاس کرینگے جب تک تمام ممبران کو ترقیاتی فنڈ مختص نہ ہوں۔
تازہ ترین