• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی دہشت گردی اب قوم کی برداشت سے باہر ہو رہی ہے،صادق عمرانی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صادق عمرانی نے کہا ہے کہ سیاسی بے راہ روی کا شکار جماعتیں محض وزارتوں کی بندر بانٹ میں اپنا حصہ ناپاکر بلوچستان حکومت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کےلئے سرگرم ہو چکی ہیں بی ٹیم اورسی ٹیم کی بازگشت نے ان تجرباتی سیاستدانوں سے رہی سہی بھی سیاسی بصیرت چھین لی ہے مسیحا کے انتظار کی سولی پر لٹکی قوم جانتی ہے کہ کون کس کی بی ٹیم ہے ووٹ کی بےتوقیری نے انہیں اتنا سیاسی شعور دے دیا ہے کہ بارہا دھرائے جانے والا یہ عمل محض چہرے بدلنے کےلئے ہی مسلط کیاجاتا رہا ہے اقتدار کی اور خاص طور پر وزارتوں کی رسہ کشی کے منفی اثرات قوم کا مقدر ٹھہرجاتی ہے صادق عمرانی نے کہا کہ حیرت انگیز عمل یہ ہے کہ کٹھن وقت میں لاتعلق رہنے والوں کوبھی آج 8لاکھ بے روزگار نوجوانوں اور25لاکھ تعلیم سے محروم بچیوں کا خیال آگیاتاریخی غفلت کے مرتکب تو وہ خود ہوئے ٹوپی ڈرائے کا یہ کھیل اب اپنا سحر کھوچکاقوم اب تختہ مشق بننے پر ہرگز تیار نہیں معاشی دہشت گردی اب ان کی برداشت سےباہر ہو چکی وہ ہر سطح پر ریلیف کے مستحق ہیں۔
تازہ ترین