• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت زائرین کے مسائل کا حل یقینی بنائے ، ہادی عسکری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر ہادی عسکری نے کہا ہے کہ تحریک نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین کو برقرار رکھا ، وفاقی حکومت زائرین کے مسائل کے حل کو یقینی بنائے ، امن کمیٹیوں کو بحال کیا اور من پسند افراد کی بجائے امن پسند افراد کو شامل کیا جائے ، محرم الحرام کے موقع پر قائد ملت جعفریہ حامد علی شاہ موسوی کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ عزاداری پر عملدر آمد کو یقینی بنایا جائے گا ، یہ بات انہوں نے منگل کو طارق احمد جعفری ، قاری غلام حسین ، مصطفیٰ کمال ، مرادن علی چنگیزی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس عزا و جلوسوں کی برآمدگی کے سلسلے میں 21 مئی 85ء کے معاہدے پر عمل کیا جائے ، وفاقی وزارت داخلہ اور صوبائی سطح پر حکومت محرم عزاداری سیل تشکیل دے ، مقامی اور اعلیٰ سطح تک جلوس و مجالس کے سلسلے میں تعاون کیا جائے ، کوئی ایسا حکم لاگو نہ کیا جائے جس سے کسی کی حق تلفی ہو ، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کیا جائے ، حساس مقاما ت پر مجالس اور ماتمی جلوسوں کی حفاظت روشنی و صفائی کا بندوبست کیا جائے ، بجلی ، گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے ، بانیان مجالس و جلوس خود بھی انتظامات کریں ، بانیان مجالس و جلوسہائے عزا ء اور تمام اہل وطن دشمنوں پر کڑی نظر رکھیں ، عشرہ محرم کے دوران سیاسی جماعتیں سرگرمیاں معطل کریں ، مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کے دوران نظم و نسق اور وقت کی پابندی کو ملحوظ رکھا جائے ۔
تازہ ترین