• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ و تنسیخ،سابق ڈی جی کیو ڈی اے کیخلاف فرد جرم عائد

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج منور احمد شاہوانی نے سابق ڈی جی کیو ڈی اے نور احمد پرکانی کے خلاف پلاٹوں کی غیر قانونی تنسیخ و الاٹمنٹ سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت کی سماعت کے دوران عدالت نے سابق ڈی جی نور احمد پرکانی پر فرد جرم عائد کی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا بعدازاں مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی واضح رہے کہ سابق ڈی جی کیوڈی اے نور احمد پرکانی پر 44 پلاٹوں کی غیر قانونی تنسیخ و الاٹمنٹ کی مد میں قومی خزانے بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔
تازہ ترین