• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ اجلاس کا وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی بجائے سول سیکرٹریٹ میں انعقاد

کوئٹہ (خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس منگل کویہاں منعقد ہوا، وزیراعلیٰ کی ہدایات کی روشنی میں اجلاس کا انعقاد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی بجائے سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں کیا گیا جس کا مقصد وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اور سول سیکرٹریٹ کے درمیان روابط کو مضبوط کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے، 27اگست کو صوبائی کابینہ کی تشکیل کے بعد قلیل مدت میں صوبائی کابینہ کا یہ دوسرا اجلاس تھا جس میں گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر کی منظوری دی گئی، طویل دورانیہ کے اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی وفات پر افسوس اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا۔
تازہ ترین