• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خون کا نیا ٹیسٹ ایجاد مستقبل میں ہونے والی بیماریوں اور علاج کا پتہ لگایا جاسکتا ہے

واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے خون کا ایک ٹیسٹ ایجاد کیا ہے جس سے صرف ڈیڑھ منٹ میں انسان کے جسم کے اندر ونی نظام سے وقت دریافت کیا جاسکتا ہے نہ صرف یہ بلکہ مستقبل میں ہر انسان کے مستقبل کا مخصوص علاج بھی دریافت کیا جاسکتا ہے۔بنیادی طور پر حیاتیاتی ٹیسٹ سے یہ معلوم کیا جاسکتا ہے کہ اسے کب بھوک لگتی ہے کب نیند آتی ہے، کب بلڈپریشر کم یا زیادہ ہوتا ہے ، رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے 73افراد کے 1100خون کے نمونے حاصل کئے نیا نمونہ ہر دو گھنٹے کے بعد لیا گیا جس سے پتہ چلا کہ کس وقت انسانی کی اندرونی کیفیت بدلتی ہے اور وہ بھی گھڑی کے وقت کے ساتھ ساتھ، خون کے مختلف اوقات کے نمونوں کے ٹیسٹ سے مستقبل میں اسے کس وقت کس قسم کی بیماری اور علاج کی ضرورت ہوگی اس کا بخوبی پتہ لگایا جاسکتا ہے۔ سائنسدان پرامید ہیں کہ خون کے ٹیسٹ سے انسان کے مستقبل کی بہت سی معلومات ہوسکے گی۔

تازہ ترین