آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل11؍ربیع الاوّل 1440ھ20؍نومبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی سپریم کورٹ نے جھوٹے حلف نامے داخل کرانے والوں کے خلاف پارلیمنٹ کو قانون سازی کا حکم دینے سے معذرت کرلی، لیکن ساتھ ہی یہ اعتراف بھی کیا کہ یہ عمل کرپشن کے دائرے میں آتا ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے بینچ نے بی جے پی لیڈر اور ایڈووکیٹ ایشونی کمار کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا کہ انتخابات کے دوران جھوٹا حلف نامہ داخل کروانا کرپٹ ایکٹیوٹی ہے اور اس مسئلے کو سنجیدہ لینا چاہیے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کو یہ حکم نہیں دے سکتی کہ جھوٹا حلف نامہ داخل کرانے والے شخص کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے۔بی جے پی لیڈر نے جھوٹے حلف نامے داخل کرانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست دی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں