• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت، ہندو یاتریوں کی بس کو حادثہ، 55افراد ہلاک


 بھارت میں ہندو یاتریوں کی بس گہری کھائی میں گرنے سے 55 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانا میں 80 سے زائد یاتریوں کو لے جانے والی بس پُر خطر پہاڑی پر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 55 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہلاک و زخمیوں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

ریسکیو اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ہلاک اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے تلنگانہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور زخمی یاتریوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین