• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کو مارکر ڈیم نہیں بنایا جاسکتا، دیامربھاشا ڈیم کے مخالف نہیں، کچھ تکنیکی تحفظات ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ کسی کو مار کر ڈیم نہیں بنایا جاسکتا، بھاشا ڈیم کے مخالفت نہیں، کچھ تکنیکی تحفظات ہیں، تربیلا ڈیم بننے سے پہلے 70ملین ایکڑ پانی ایوریج جاتا تھا تب ہمارا ڈیلٹا ہرا بھرا اور لوگ آباد تھے، سندھ میں 34چھوٹے ڈیمز بن چکے، مزید 16چھوٹے ڈیمز پر کام جاری ہے، بڑے آبی منصوبوں کے لیے تمام شراکت داروں اور ماحولیات کو مدنظر رکھا جائے، دیا مر بھاشا ڈیم پیپلز پارٹی نے دیا تھا اس کے تکنیکی معاملات پر اعتراض اٹھے تھے، متنازع منصوبے پر صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے، ملک میں پانی ہے ہی نہیں، ہم کہاں سے ڈیم بنائیں گے، ڈاؤن اسٹریم کوٹری پانی روک کر ڈیم بنانا سندھ میں ڈیلٹا کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، اٹھارہویں ترمیم متفقہ طوپر منظور ہوئی، اگر اسے رول بیک کیاگیا تو سخت احتجاج کرینگے، ہم صوبائی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم عہد کرتے ہیں کہ مل کر سندھ کی ترقی کیلئے کام کریں گے، ہم اس صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور قائداعظم کے وژن کو آگے بڑھائیں گے،وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بلدیہ ٹائون کی فیکٹری میں انسانیت کیساتھ بڑا ظلم ہوا، اس سانحے پر جے آئی ٹیز بنیں،مصلحت سے ہٹ کر ملزمان کو سزا دی جائے۔

تازہ ترین