آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل11؍ربیع الاوّل 1440ھ20؍نومبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر کے میں قابض بھارتی فوج نےایک پی ایچ ڈی اسکالر سمیت 3کشمیر ی شہید کر دئیے،دو نوجوانوں کو ضلع ہندواڑہ میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا جبکہ پی ایچ ڈی اسکالر کو سرینگر کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، نوجوانوں کے قتل کے بعد تعلیمی ادارے بند اورانٹر نیٹ سروس معطل کر دی گئی۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع ہنڈوارا میں سرچ آپریشن کے دوران قابض فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ فرقان اور لیاقت احمد شہید ہوگئے۔دوسری جانب سری نگر کے علاقے میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 42 سالہ پی ایچ ڈی اسکالر عبدالغنی کو شہید کردیا، اسی دوارن مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے جب کہ اسکولوں کو بھی بند کروادیا گیا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں