• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اہلیہ کلثوم، لندن میں آخری سانس لینے والے پاکستانیوں میں شامل


 سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم کے علاوہ متعدد معروف پاکستانیوں نے ا ٓخری سانس لندن میں لی۔ ان میں پاکستان کے چوتھے اور آخری گورنر جنرل اور ملک کے پہلے صدر اسکندر مرزا (1898-1969)، بزرگ سیاست دان اور قائم مقام وزیراعظم غلام مصطفیٰ جتوئی (1931-2009) شامل ہیں۔ ستمبر1960میں سابق وزیراعظم آئی آئی چندریگر نے بھی لندن ہی کے ایک کلینک میں دم توڑا۔ اگست 2006میں پاکستان کے مشہور آل رائونڈ کرکٹر وسیم حسن راجا (1952-2006)بھی دل کا دورہ پڑنے سے لندن میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے 1973سے 1985کے درمیان 57ٹیسٹ اور 54ایک روزہ انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ عالمی شہرت یافتہ قوال، موسیقار اور گلوکار نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضہ میں 11؍اگست 1997ء کو لندن کے کرامویل ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ پاکستان کی اولین پاپ گلوکارہ نازیہ حسن پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا ہو کر 35سال کی عمر میں لندن کے ہسپتال میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے 15سال کی عمر میں فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔ پٹیالہ گھرانے کے مشہور کلاسیکی ونیم کلاسیکی گلوکار اور استاد امانت علی خان کے صاحبزادہ اسد امانت علی (1955-2007)، 8؍اپریل 2007کودل کا دورہ پڑنے سے لندن میں انتقال کر گئے۔ ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق (1960-2010) کو لندن میں قتل کر دیا گیا۔ جہاں وہ خودساختہ جلاوطنی کے دن کاٹ رہے تھے۔ انہیں 16ستمبر 2010کو قتل کیا گیا۔ پیر سید شاہ مردان شاہ دوم المعروف پیر صاحب پگارا کا جنوری 2012میں لندن میں انتقال ہوا۔ ایم کیو ایم کے ایک اور بانی رکن سلیم شہزاد بھی لندن ہی میں جولائی 2018 کو چل بسے۔

تازہ ترین
تازہ ترین