• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور( رپورٹ: صابر شاہ) سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سرطان کی تشخیص ہونے کے بعد 385دن زندہ رہیں۔ انہیں حلق کے سرطان کا عارضہ لاحق رہا۔ جس کی لندن میں طبی معائنوں کے دوران 22؍اگست 2017 کو تشخیص ہوئی تھی۔ 25روز میں یہ دوسرا دھچکا تھا جو شریف خاندان کو برداشت کرنا پڑا۔ 28جولائی 2017ء کو نواز شریف پاناما پیپرز کیس میں دبئی کی کمپنی سے تنخواہ چھپانے پر نااہل قرار دیئے گئے۔ بیگم کلثوم نواز 17؍اگست 2017ء کو علاج کیلئے لندن روانہ ہوئی تھیں۔ یہ اتفاق ہے کہ کلثوم نواز کا انتقال قائداعظم کے یوم وفات پر 11؍ستمبر کو ہی ہوا۔ نواز شریف کی تاریخ پیدائش 25؍دسمبر بتائی جاتی ہے جو قائداعظم کا بھی یوم پیدائش ہے۔

تازہ ترین