کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی جی پرائیویٹ انسٹی ٹیوشن ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں سالانہ فیسوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق نجی اسکول فیسوں میں 5 فیصد سالانہ سے زائد اضافہ نہیں کرسکتے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق اب سندھ بھر کے اسکول پابند ہیں کہ وہ فیسوں میں پانچ فیصد سے زائد اضافہ نہیں کریں گے جبکہ فیس اسٹرکچر کے مطابق وصول کی گئی زائد فیس بھی والدین کو واپس کرنا ہونگی یا ان کو آئندہ فیسوں کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا ہوگا۔

اپنی رائے سے آگاہ کریں