• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا پہلا غیرملکی دورہ سعودی عرب کا ہوگا،وزیراطلاعات

اسلام آباد(جنگ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے تاہم دورے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورۂ سعودی عرب میں سعودی فرماں روا اور ولی عہد سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان دورے میں عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسول ﷺپر حاضری بھی دیں گے۔
تازہ ترین