• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برابری کی بنیادپربات کرینگے ڈومورنہیں چلے گا،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ اب ہم برابری کی بنیاد پر بات کریں گے ڈومورنہیں چلے گا پاکستان خودمختارملک ہے اس میں بسنے والے تمام لوگوں کادفاع کریں گے سیاسی ،سماجی ومذہبی رہنمائوں نے کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ امریکی جنگ سے فوراًعلیحدگی اختیارکی جائے مسلمانوں کوعقیدے اورمذہب کی بنیادپرٹارگٹ کیاجارہاہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سماجی تنظیم ’’ڈائیلاگ’’ کے زیراہتمام نائن الیون کے حملوں کی 17ویں برسی کی موقع پر’’ نائن الیون کے بعد دنیا کا امن ، امریکہ اور مسلم دنیا کے تعلقات ‘‘کے عنوان سےسیمینار سے خطاب کرتے ہوئےکیا۔پیرنورالحق قادری نے کہاکہ نائن الیون کے بعدمسلمانوں کوعقیدے اورمذہب کی بنیادپرٹارگٹ کیاجارہاہے دنیاکی نظروں میں پاکستان کھٹکتاہے مگرپاک افواج نے اس ملک کومتحدرکھا۔عراق اورشام میں جوکھیل کھیلاگیا وہی کھلاڑی پاکستان میں بھی یہ کھیل کھیلناچاہ رہے تھے۔نائن الیوان کے حملے امریکہ کے خلاف ہوئے لیکن اس کا نقصان پوری مسلم امہ کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔ اس موقع پرعلامہ قاضی عبدالقدیرخاموش نے اعلامیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ نائن الیون کے واقعہ میں 2996لوگ مارے گئے مگراس کے بعد دنیاکے 76ممالک 40لاکھ سے زائدبے گناہ لوگ مارے جاچکے ہیں جن میں 95فی صدمسلمان ہیں۔ مولانافضل الرحمن خلیل نےکہاکہ نائن الیون کا واقعہ درحقیقت مسلمانوں کے خلاف جنگ تھی، بش نے اعلان کیاکہ یہ ہلال وصلیب کی جنگ ہے۔
تازہ ترین