• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم جونگ کا صدر ٹرمپ کو خط ،ایک اور ملاقات کی خواہش کا اظہار

پیانگ یانگ (جنگ نیوز) شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ اُن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خط بھیجا ہے جس میں ان سے ایک اور ملاقات کے لیے کہا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز کہا ہے کہ یہ بہت مثبت خط ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری سارا سینڈرز نے بریفنگ کے دوران نامہ نگاروں سے کہا کہ یہ خط جزیرہ نما کوریا کو غیر جوہری بنانے سے متعلق بات چیت کے حوالے سے واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان سمٹتے ہوئے فاصلوں کی ایک مثال ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ حال ہی میں اس سلسلے میں کئی کامیابیوں کو اجاگر کر چکی ہیں جن میں صدر ٹرمپ اور کم جانگ ان کی سنگاپور میں ملاقات کے بعد شمالی کوریا سے امریکی قیدیوں کی رہائی اور امریکی فوجیوں کی باقیات کی واپسی وغیرہ شامل ہے۔
تازہ ترین