• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ حملہ کیس، وزیراعظم عمران کو مستقل استثنیٰ مل گیا

اسلام آباد(آئی این پی، این این آئی) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دیدیا۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کےاعتراض نہ کرنے پر درخواست منظور کرلی،عمران خان کی طرف سے بابر اعوان نے پیشی کیلئے بیان حلفی جمع کرادیا۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف دھرنے کے دوران 2014 میں تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر دھاوا بھی بولا۔اس موقع پر ریڈزون میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ درج کیا گیا جس میں موجودہ وزیراعظم عمران خان،صدر مملکت عارف علوی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور دیگر نامزد ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت میں آج پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے عمران خان کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔بابر اعوان کا موقف تھا کہ ملزم ایک سے زیادہ ہو تو شریک ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ مل سکتا ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دینے پر کوئی اعتراض نہیں۔
تازہ ترین