• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں اصلاحات ،سفارشات پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائے،وفاقی محتسب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپر یم کو رٹ کی ہدایت پر ملک بھر کی جیلوں میں اصلاحات کیلئے سفا رشات پر عملدرآمد کا جا ئزہ لینے کیلئے ایک اعلی سطح اجلا س وفاقی محتسب سید طا ہر شہبا ز کی سر برا ہی میں ہوا جس میں سند ھ اور خیبر پختونخواہ کے صو با ئی محتسب، سیکر ٹر ی لاء اینڈ جسٹس کمیشن، آئی جی جیل خانہ جات صو بہ بلو چستان، ایڈ یشنل آئی جی جیل خا نہ جات خیبر پختونخواہ، ڈی آئی جی جیل خا نہ جا ت پنجاب سمیت وزارت داخلہ، چاروں صوبوں کے صو با ئی محتسبین، آئی جی جیل خانہ جات ، پراسیکیوٹر جنرلز، ہو م ڈیپا رٹمنٹس، نا درا، ہا ئر ایجو کیشن کمیشن، علا مہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمیت متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے اجلا س کو بتا یا کہ سپریم کورٹ نے جیلوں کی اصلاحات سے متعلق سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے اور اس کی رپورٹ پیش کرنے کے بارے میں ان کی ذمہ داری لگائی ہے۔
تازہ ترین