• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ میں 10نئے وزرا شامل کرنے کی حتمی منظوری

لاہور(خبرایجنسی ) پنجاب کابینہ میں 10نئے وزرا شامل کرنے کی حتمی منظوری دے دی گئی، کابینہ میں 4مشیر اور 5معاونین خصوصی بھی شامل ہوں گے۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے جمعہ کو 9وزرا کے ناموں کی منظوری دی تھی اور اب مزید ایک وزیر کے نام کی منظوری بھی دی گئی ہے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور آج نئے وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی سے حلف لیں گے۔سید سعید الحسن شاہ، مہر محمد اسلم بھروانہ، سید حسنین جہانیاں گردیزی، محمد اجمل، محمد اخلاق، آشفہ ریاض، شوکت لالیکا، زوار حسین وڑائچ اور اعجاز مسیح وزرا کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔دوسری جانب عبدالحئی دستی، فیصل حیات جبوانہ اور محمد حنیف ایڈوائزر ہوں گے جبکہ رفاقت علی گیلانی، امیر محمد خان، خرم خان لغاری، عمر فاروق اور محمد سلمان خصوصی معاون ہوں گے۔10 نئے وزرا کی شمولیت کے بعد پنجاب کابینہ میں وزرا کی تعداد 33 ہوجائے گی۔
تازہ ترین