• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینگر مظفرآباد تجارت28؍ روز بعد بحال ہوگئی

ہٹیاں بالا(نمائندہ جنگ)کسٹم اسلام آباد کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے آنے والے ٹرکوں اور مال کی پکر دھکڑ کے خلاف تاجروں کی ہڑتال ختم سرینگر مظفرآباد تجارت اٹھائیس روز بعد بحال لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے 66مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف ٹریڈ سینٹروں پر رونقیں بحال ۔تفصیلات کے مطابق کسٹم اسلام آباد کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کے خلاف چودہ اگست کے روز سے تاجروں نے احتجاجا سرینگر مظفرآباد تجارت کو معطل کر رکھا تھا گذشتہ ہفتے ایل او سی ٹریڈرز کی چیرمین ایف بی آر جہانزیب خان سے ہونے والی ملاقات میں اس مسئلہ کو اٹھایا گیا تھا دوران ملاقات چیر مین ایف بی آر نے یقین دہانی کروائی تھی کہ وہ اس مسئلہ کو حل کروائیں گے چیرمین ایف بی آر کی یقین دہانی کے بعد تاجروں نے ہڑتال ختم کرتے ہوئے منگل کے روز سے سرینگر مظفرآباد تجارت کو بحال کر دیا جس کے بعد آزاد کشمیر سے35مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ کشمیرسے31 ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت بدھ ،جمعرات اور جمعہ کے روز معمول کے مطابق جاری رہے گی جس کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔ایل او سی ٹریڈرز نے ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان عمران خان ،وزیرخزانہ اسد عمر ،چیر مین ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کسٹم کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے آنے والے مالوں کی پکڑ دھکڑ کا مستقل بنیادوں پر حل کروائیں تاکہ تاجروں کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو۔
تازہ ترین