• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیز فائرخلاف ورزیاں، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ بھارت کے قائم مقام ڈپٹی ہائی کمشنر کو منگل کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا جہاں ڈائر یکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے کنٹرو ل لائن پر خنجر سیکٹر میں جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں کی مذمت کی جن کے نتیجے میں ایک 52 سالہ شہری گفتار حسین شہری شہید ہوا۔ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارت پر زور دیا کہ وہ 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے کنٹرول لائن پر امن برقرار رکھے۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ بھارت اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت دے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و استحکام کےلئے خطرہ ہے اور یہ کسی تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔
تازہ ترین