• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام و علماء محرم الحرام میں اتحاد سے سازشوں کو ناکام بنائیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے عوام اور علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فسادات کی سازشوں کو ناکام بناد یں۔محرم الحرام اور ہجری سال کے آغاز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ محرم الحرام حرمت اور تقدس کا مہینہ ہے، واقعہ کربلا ظلم کے خلاف ڈٹ جانے اور حق و سچ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے تمام مکاتب فکر سے اپیل کی کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور امن وا مان بر قرار رکھیں اور عقیدہ ، مذہب اور فقہ کی بنیاد پر عوام کو آپس میں لڑانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے والے عناصر کی سازشوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محرم الحرام میں عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیا م کو یقینی بنانے کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے جائیں ۔
تازہ ترین