• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، حکم امتناع کے باوجود سیٹلائٹ ٹی وی لائسنس کی نیلامی کی تاریخ مقرر کردینے پرتوہین عدالت کا نوٹس

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سٹی نیوز نیٹ ورک کی درخواست پر سماعت کی جس میں عدالتی حکم امتناعی کے باوجود سیٹلائٹ ٹی وی لائسینس کی نیلامی کی تاریخ مقرر کردینے پر چئیرمین پیمرا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ قائم مقام چئیرمین پیمرا کی جانب سےسیٹلائٹ ٹی وی لائسنس کی نیلامی کو ہائیکورٹ میں اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا تھا کہ سیٹلائٹ ٹی وی لائسینس کی نیلامی کا قائم مقام چئیرمین پیمرا کو اختیار نہیں،قائم مقام چئیرمین پیمرا نے خلاف قانون لائسینس کی نیلامی کے احکامات جاری کئے جو پیمرا رولز کی خلاف ورزی ہے ۔ وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت قائم مقام چئیرمین پیمرا کو لائسینس کی نیلامی سے روک چکی ہے اور معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ عدالتی احکامات کے باوجود سیٹلائٹ ٹی وی کے لائسینس کی نیلامی کی تاریخ مقرر کردینا توہین عدالت کے مترادف ہے ۔عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے چئیرمین پیمرا اور دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

تازہ ترین