آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ7؍ ربیع الاوّل 1440ھ 16؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری دوگاڑیوں ،دوموٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ سے سلمان ارشد کی مہران کار نمبر ایس وائی -11-218،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ مڈوے سی این جی کے قریب سے آصف عباس کی کار نمبر ای سی -593،تھانہ کینٹ کے علاقہ فیصل پلازہ کے سامنے سے حاشر محمود کی موٹرسائیکل نمبرآرآئی ایم -874،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ فیض آبادسے عبدالصمد کی موٹرسائیکل نمبر آرآئی کے-8040چوری ہوگئی ۔تھانہ بنی کو آفتاب ظہیر نے بتایا کہ فیملی کے ہمراہ گھر کے گیٹ کے پاس پہنچے تو 2 نامعلوم افراد اسلحہ کی نوک پرمیری بیگم سے 2 کڑے ، چین ، بالیاں ،موبائل اور 88 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ پیرودھائی کو عبدالوہاب نے بتایا کہ پیرودھائی اڈے پر موجود تھا کہ ایک شخص سے ٹکر لگی جس نے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ ریس کورس کو محمد عثمان نے بتایاکہ 3 مسلح نقاب پوش میری دکان پر آئے اور اسلحہ کی نوک پر 30 موبائل اور 25 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ ریس کورس کو ظہور حسین نے بتایا کہ 2نوجوان موٹر سائیکل سوار میری بیوی سے پرس چھین کرفرارہوگئے،جس میں 2 لاکھ 25 ہزار ، موبائل ، دیگر کارڈ ز تھے ۔تھانہ

گوجرخان کو محمدنعمان علی نے بتایاکہ ہماری عدم موجودگی میں نامعلوم چورمین گیٹ کا تا لا توڑکر گھرکےاندرداخل ہوئے اور رہائشی کمرے کی الماری میں سے 10ہزارروپے اور طلا ئی زیورات 5تو لے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ روات کو محمد اسعدنے بتایا کہ مکان کو تالہ لگا کر فیملی کے ہمراہ سی ایم ایچ گیا، اسی دوران کسی نے 18تو لےسونا ، 30ہزارروپے ، دو موبائل اور ٹیب چوری کر لئے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں