• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھرمیں پولیس کے ریسٹ ہاؤسزکی تفصیلات طلب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)صوبہ بھرمیں پنجاب پولیس کے ریسٹ ہاوسزکی تفصیلات طلب کرلی گئیں ۔ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب نے صوبے کے تمام آرپی اوزکومراسلہ بھیجاگیاہے جس میں ان سے کہاگیاہے کہ اگران کے ریجن میں پنجاب پولیس کاملکیتی کوئی ریسٹ ہاؤس ہے تواس کی تمام تفصیل کہ وہ کتنے رقبے پرمحیط ہے اس کے کتنے کمرے ہیں کتنے ملازمین اس کی دیکھ بھال پرمامورہیں، ان کی حالت کیسی ہے اورانہیں کون استعمال کرتاہے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ تیارکرکے سنٹرل پولیس آفس لاہوربھیجی جائے۔ذرائع کاکہناہے مری میں پنجاب پولیس کے دوریسٹ ہاؤس ہیں ان میں سے ایک ریسٹ ہاؤس جسے آئی جی ریسٹ ہاؤس کہاجاتاہے آرمی پبلک سکول مری کے قریب سٹیشن کمانڈرکے دفترکے سامنے واقع ہےجوچھ کنال سے زیادہ اراضی پرمشتمل ہےاسی سے متصل تقریباً ایک کنال پرمحیط محافظ لارج ہے جوکسی دورمیں اسی آئی جی ریسٹ ہاؤس کاحصہ تھالیکن بعدازاں عمارت کایہ حصہ منہدم ہوگیاجسے اس وقت کے ایس ایس پی کے حکم پرالگ سے تعمیرکرکے محافظ لارج کانام دے دیاگیاجب کہ دوسراریسٹ ہاؤس ،آرپی اوریسٹ ہاؤس کہلاتاہےدوکنال پرمشتمل یہ عمارت چیف سیکرٹری ریسٹ ہاؤس سے متصل ہے۔ذرائع کاکہناہےکہ آئی جی ریسٹ ہاؤس آئی جی ان کی فیملی ،ایڈیشنل آئی جیزان کی فیملیاں ،اوردیگررشتہ داراستعمال کرتے ہیں جبکہ آرپی اوریسٹ ہاؤس ریجنل پولیس افسران کی فیملی یاآرپی اوکی اجازت سے دیگرپولیس افسراستعمال کرتے ہیں۔
تازہ ترین