• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی نائن ، ٹین اور ایچ ایٹ میں بائی لاز خلاف ورزیاں،سی ڈ ی اے بے بس

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ پلانگ اور بی سی ایس کی ملی بھگت اور لاپر واہی سے سیکٹر آئی نائن ، آئی ٹین اور ایچ ایٹ میں بائی لاز خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں ، سی ڈ ی اے ان با اثر افراد کے سامنے بے بس ہے۔ اب شہر یوں نے وزیر اعظم عمران خان اور چیئرمین سی ڈ ی اے افضل لطیف سے اپیل کی ہے کہ سیکٹر آئی نائن اور ٹین میں صنعتی مقا صد کیلئے الاٹ کئے پلاٹوں میں کمرشل سر گر میوں اور سیکٹر ایچ ایٹ میں انسٹی ٹیوشنل اور کمیونٹی پلاٹس پر کمرشل سر گر میوں کا نو ٹس لیا جا ئے جو نان کنفر منگ استعمال کے زمرے میں آ تا ہے۔ ایک سر وے کے مطابق سیکٹر آئی نائن اور آئی ٹین میں انڈسٹریل پلاٹوں پر پلازے بن گئے ہیں ۔ شو رومز ، دکانیں ، شادی ہال ، ہاسٹل ، بینک ، کالج کھل گئے ہیں۔ یہی حال سیکٹر ایچ ایٹ میں ہے مگر سی ڈی اے ان خلاف ورزیوں پر خا موش تما شائی بنا نظر آ تا ہے۔شہر یوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر ہائی وے کے رائٹ آف وے میں جس طرح غیر قانونی تعمیرات کو گر ایا گیا ہے اسی طرح ان تینوں سیکٹرز میں بھی آپر یشن کیا جا ئے ۔ بائی لاز کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ یقینی بنا یا جا ئے۔
تازہ ترین