• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی افراتفری اور انتخابات کے باعث ترقیاتی منصوبے متاثر

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)سیاسی افراتفری اور انتخابات کے باعث سب سے زیادہ ترقیاتی منصوبے متاثر ہوئے ہیں۔ضلع راولپنڈی میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2018/19کیلئے سابقہ حکومت نے 129,126.669ملین روپے کے175منصوبے بنائے تھے۔جن میں سے 14مکمل ہوسکے۔تین نامنظور ہوچکے۔دس کیلئے فنڈز نہیں ہیں۔ایک پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت ہے۔ 13 منصوبوں میں عدالتی معاملات اور دیگر رکاوٹیں ہیں۔ جبکہ134پر کام جاری ہے۔کل تخمینہ لاگت میں سے اب تک 14,265.364ملین روپے خرچ ہوسکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ان منصوبوں میں محکمہ ہائی وے کی82سکیمیں ہیں۔نو مکمل ہوچکی، ستر پر کام جاری ایک پی پی موڈ اور دو نامنظور ہیں۔محکمہ بلڈنگ کی 37سکیموں میں سے دو مکمل25پر کام جاری جبکہ دس عدالتی و دیگر مراحل پرہیں۔واسا کی نو کی نو پر کام جاری ہے۔محکمہ لوکل گورنمنٹ کی دس سکیموں کیلئے ابھی تک فنڈز ہی نہیں ہیں۔آر ڈی اے کی پانچ میں سے ایک مکمل تین پر کام جاری ایک نامنظور ہے۔پی ایچ اے کی تین سکیموں پر تخمینہ تیار ہورہا ہے۔پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی 26میں سے دو مکمل 24پر کام جاری جبکہ محکمہ صحت کی تین کی تین سکیموں پر کام جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے نئے منتخب سیاسی نمائندوں کیلئے رپورٹ تیار کرلی ہے۔جس پر ان کو بریفنگ دی جائے گی۔
تازہ ترین