• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان برقرار ر کھنے کیلئے علماء کو کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا، کمشنر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) محرم الحرام کا تقد س بر قر ار رکھنے کے لئے ضلعی انتظا میہ مکمل فعا ل ہے اور اس سلسلے میں فول پروف سکیور ٹی کے ذ ر یعے عوام کی جان و مال کی حفا ظت یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ امام با ر گا ہوں کی سکیو ر ٹی ، جلوس روٹس کی کلیئر نس ، صفا ئی کے انتظامات ، میڈ یکل سہو لیات ، بجلی کی غیر تعطل فرا ہمی و د یگر ضروری اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ۔ امن و امان برقرار ر کھنے کے لئے سب سے کلیدی کردار علماء کو ادا کرنا ہو گا۔ ہم سب کی بقاء و طن کے سلامتی کے مر ہون منت ہے جس کے لئے ہمیں دلوں میں و سعتیں پیدا کر تے ہو ئے صبر و براد شت کے ما دہ کو پروان چڑ ھا نے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں تمام مکا تب فکر کے علماء سے د ر خوا ست کی جا تی ہے کہ وہ فعال کردار اداکر تے ہو ئے امن و امان کا پر چار کر یں اوراپنے پیرو کاروں کو با ہمی یگا نگت و تحمل کا د رس د یں۔ان خیالات کا اظہارکمشنر را ولپنڈی ڈ و یژ ن کیپٹن(ر) سیف انجم نے محرم الحرام کے حوا لے سے علماء و مشا ئخ کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔مختلف مکا تب فکر کے علما ء نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ امن ہما رے د ین اسلا م کا اہم حصہ ہے اور اس کے پر چا ر کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ و طن عز یز کو اس و قت جن چیلنجز کا سا منا ہے اس سے نمٹنے کے لئے سب سے ز یا دہ ضروری ہم سب کا متحد ہو نا ہے جس کے ذ ر یعے ہم اقوام عالم کو یہ پیغام د یں کہ ہمیں تفر قات میں با نٹ کر وہ اپنا مقصد کبھی حا صل نہیں کر سکتے ۔
تازہ ترین