• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیٹلائٹ ٹائون اور کالج روڈ پر ہوٹل والوں نے سڑکوں پر کرسیاں ،میز لگا لئے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سیٹلائٹ ٹائون اور گرد ونواح کے رہائشیوں نے بڑھتی ہوئی تجاوزات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے عملے کی ملی بھگت سے نیشنل مارکیٹ کے قریب کوئٹہ حمید ہوٹل اور کوئٹہ گلستان ہوٹل کے مالکان نے سڑک پر تقریباً چالیس فٹ تک قبضہ کر رکھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے باقی دس فٹ کی سڑک پر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں،۔ فٹ پاتھ اور سڑک کے بیشتر حصے پر رکھے میز اور کرسیوں کی وجہ سے خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو راستہ نہ ملنے سے اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ ایسی ہی صورتحال کالج روڈ کی بھی ہے یہاں بھی پلائو کباب کے سامنے سڑک کا ستر فیصد حصہ بطور پارکنگ استعمال ہوتا ہے اور اس کے ساتھ مرغ وبٹیر فروخت کرنے والوں کی بھی اجارہ داری ہے فٹ پاتھ پر چیزیں فرائی ہوتی ہیں اور سڑک پر رکھے میزوں پر بیٹھ کر کھائی جاتی ہیں، اہل راولپنڈی نے بڑھتی ہوئی تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب اور وزیر بلدیات سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں۔
تازہ ترین