• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آ باد پولیس کا محرم سکیورٹی پلان ،12ہزار اہلکار فرائض انجام دینگے

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) اسلام آ باد پولیس نے محرم الحرام کے لئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ۔ اس سلسلہ میں اسلام آبادمیں یکم محرم الحرام سے چالیسویں تک کل177 جلوسوں اور 909 مجالس کے لئے پولیس ،پاکستان رینجرز اور ایف سی کے12000 سے زائد افسران و ملاز مین ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں میں مجالس اورعزاداروں کے جلوسوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادنجیب الر حمان بگو ی نے محرم الحرام کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔شہر بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کی جائے گی۔اس طرح جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جائے گی۔کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہ ہوگی۔چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔جلوس میں گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہوگی۔امام بارگاہوں کے اردگرد پارکنگ کی اجازت نہ ہوگی۔
تازہ ترین