• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈریپ کو مضبوط بنانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، وزیر صحت

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی ) مربوط ریگولیٹری انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم (آئی آر آئی ایم ایس) سوفٹ ویئر کی تشکیل ڈریپ اور یو ایس پی کا مشترکہ بڑا منصوبہ ہے اور اس سسٹم کی تکمیل سے پاکستان اس نظام کو اپنانے والے چند ایشیائی ممالک میں شامل ہو جائے گا۔ان خیالات کا اظہار امریکی فارماکوپیا (یو ایس پی)کے ایک وفد نے وفاقی وزیر قومی صحت عامر محمود کیانی سے ملاقات میں کیا ۔ وفد کی قیادت یو ایس پی کے جی پی ایچ کی سینئر نائب صدر ایملی ایم کینے کر رہی تھیں اور اس وفد میں سینئر ڈائریکٹر پی کیو ایم یو ایس پی وڈے نو وکیکی، یو ایس پی کیو ایم(پاکستان) کے چیف آف پارٹی سید خالد سعید بخاری شامل تھے۔ وفد نے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر عامر محمود کیانی کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کو خود انحصار بنانے کے سلسلہ میں دی جانے والی معاونت اور عالمی ادارہ صحت کے ادارہ جاتی منصوبوں کے لیول III پر عمل درآمد کی بنیاد پر 09 ریگولیٹری کاموں کے سلسلہ میں یو ایس پی کے عملہ کی پائیدار معاونت کے بارے میں بھی بتایا ۔ کوالٹی مینجمٹ سسٹم بڑے ادارہ جاتی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ جو کہ لیول تھری پر عمل درآمد کے سلسلہ میں بنایا گیا ہے۔یو ایس پی آئی ایس او 2015 کے حصول کے سلسلہ میں ڈریپ کے ساتھ تعاون کر رہا ہےاور اس ضمن میں سینٹرل ڈرگ ٹیسٹنگ لیباٹری کراچی کو ایل کیو ایم ایس کے لئے معاونت دے رہا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے یو ایس پی کے تعاون اور ڈریپ کو مسلسل معاونت کی فراہمی کو سراہاتے ہوئے بتایا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے صحت بارے وژن کے مطابق ڈریپ کو مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
تازہ ترین