• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اونچی آواز میں میوزک اور فحاشی پھیلانے کے الزام میں 18افرادگرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگا ر)اونچی آواز میںمیوزک بجانے فحاشی پھیلانے اور پولیس کی آمد پر فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتا ر18افراد کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل بھیج دیا گیا ۔تھانہ کھنہ میںاے ایس آئی شاہد منیر نے مقدمہ درج کرایا کہ ضیا مسجد کے قریب مہران وغیرہ 18 افراد اونچی آواز سے میوزک چلا کر فحاشی پھیلا رہے تھے پولیس نے چھاپہ مارا تو ان افراد نے فائرنگ کر کے مذاحمت اور کار سرکار میںمداخلت کی۔ گرفتار افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے محمد مہران ، ندیم ، نقیب اللہ ، کامران ، عبدالرحمان ،سرفراز احمد ، وسیم، آصف ، افضال مسیح ، افضال یوسف ، ذیشان ، مشاہد ، جیمس مسیح ، محمد ارسلان ، نعمان ، عمران ، خواجہ اورنگزیب کو عدالت میںپیش کر کے جیل بھیج دیا گیا ۔
تازہ ترین