• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کا جھانسہ دیکر نوجوان سے نوسربازی،باراتی دولہا سمیت حوالات پہنچ گئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )نوجوان کو شادی کا جھانسہ دیکر کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے چار افراد کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کر کے ایک کو گرفتار کر لیا گیا ۔ کھنہ پولیس کو عمر فاروق نے بتایا کہ طاہرہ اور اس کے تین ساتھیوں نے مدعی کو شادی کا جھانسہ دے کر نقدی لے لی۔ دلہن لے کے آنے والے باراتیوں کو دلہا سمیت تھانہ کھنہ کی حوالات میں منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک لاکھ تیس ہزار روپے میں رشتہ طے پایا۔تھانہ بھارہ کہوکے علاقہ پنڈ بیگوال کے ایک گھر میں نکاح پڑھایا گیاایک لاکھ تیس ہزار روپے لے کرنکاح کے بعد لڑکی کو بارات کے ساتھ وداع کردیا گیا۔ تھانہ بھارہ کہو کے قریب آکر دلہن نے شورمچادیا کہ یہ لوگ مجھے اغوا کرکے لے جارہے ہیں جس پر پولیس نے دلہا کو بارات سمیت گرفتار کرلیا۔دولہن نے دوچھوٹے بچے بھی نکل آئے۔ادھردولہن نے پولیس کے سامنے فراڈمیں ملوث ہونے کااعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک پوراگروہ ہے جو اس طرح کی کارروائیوں میں ملوث ہے اس فراڈ کا حصہ بننے کیلئے مجھے دس ہزار روپے دیئے جانے تھے ایس ایچ او کھنہ کا کہنا ہے کہ دولہاکی درخواست پر نوسربازدولہن اور اس کے ساتھیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
تازہ ترین