• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈبل سواری پر پابندی کی خلاف ورزی پر 6افرادگرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے وفاقی دارالحکومت کی حدود میں محرم الحرام کے دوران ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ڈبل سواری پر پابندی یکم سے 10 محرم الحرام تک جاری رہے گی۔ ادھراسلام آباد پولیس نے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری پر پابندی کے حکم پر عمل درآمد کا آغاز کر کےخلاف ورزی کے مرتکب چھ افراد کو گرفتا ر کر لیا ہے ۔گرفتار افراد حمزہ ، عدنان ، ذیشان ، اظہر عباس ، ابرار حسین اور دانش کے خلاف تھانہ شہزاد ٹائون میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
تازہ ترین