• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان حکمرانوں کیلئے حضرت عمرفاروق ؓ کی زندگی مشعل راہ ہے،مجلس احرار اسلام

لاہور(نمائندہ جنگ) مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمد اویس ،قاری محمد یوسف احراراورقاری محمد قاسم بلوچ نے یوم شہادت عمرفاروقؓ کے حوالے سے اپنے بیان میں کہاہے کہ تاریخ عالم میں بہت کم شخصیات ایسی ملتی ہیں جن کی ذات میں اس قدر صلاحیتیں اور خوبیاں ایک ساتھ ہوں کہ ایک طرف فتوحات اور نظام حکومت میں مساوات، عدل و انصاف، مذہبی رواداری اپنی انتہاء پر ہو اور دوسری طرف روحانیت، زہد و تقویٰ اور بصیرت بھی اپنے پورے کمال پر نظر آئے۔مسلمان حکمرانوں کے لیے آپ کی زندگی اورحکومت مشعل راہ ہے ۔
تازہ ترین