لاہور (جنرل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے 15ستمبر سے لاہورسے مارگلہ کے درمیان نئی چلنے والی مارگلہ ٹرین کے نام اور پہنچنے کے مقام میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق یہ ٹرین اب مارگلہ ٹرین کی بجائے راولپنڈی ٹرین کے نام سے چلے گی اور لاہور سے مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی بجائے راولپنڈی اسٹیشن تک چلے گی۔ راولپنڈی ٹرین لاہور سے رات 8بجے روانہ ہوکر رات12بجکر 4منٹ پر چکلالہ اور 12بجکر 20منٹ پر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ اسی طرح راولپنڈی سے یہ ٹرین راولپنڈی رات 8 بجے روانہ ہوکر 8بجکر 8منٹ پر چکلالہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی اور رات 12بجکر 20 منٹ پر لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔