• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: خاتون کو گرینیڈ حملے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

کراچی کے علاقے برنس روڈ کے قریب رہائشی فلیٹ میں گھسنے والے ایک شخص کو شہریوں نے پکڑ لیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق گرفتار شخص نے فلیٹ میں گھس کرخاتون کو گرینیڈ حملے کی دھمکی دی اور وہ اس سے قبل قبل اسکول جانے والے بچوں کی ریکی کررہا تھا۔

نیو کراچی میں ایس ایم جی بردار ڈکیت گروپ سرگرم ہوگیا ،ذرائع کے مطابق سیکٹر فائیو آئی عبداللہ کمپلیکس میں موٹرسائیکل سوار چھ ملزمان نے لوٹ مارکی اور 70ہزار روپے سے زائد رقم لوٹ لی اور موبائل فون چھین لیے۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان ایس ایم جی اور پستول سے مسلح تھے،دو ملزمان کے پاس ایس ایم جی اور تین کے پاس پستول تھی۔

لٹنے والے دکاندار کا کہنا ہے کہ ملزمان کا گروہ گزشتہ ماہ بھی 40 ہزار روپے سے زائد لوٹ لے کر گئے تھے۔

واقعے کی رپورٹ بلال کالونی تھانے میں درج کرائی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد پکڑنے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

ادھر تیموریہ سے پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزم ہدایت اللہ اور یار محمد اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے پستول اور 3موٹرسائیکلیں برآمد کی گئی ہیں۔

پہلوان گوٹھ کے قریب اور گولیمار کے علاقے فردوس کالونی میں ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین