• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی آئی اے آج سے جدید ترین سسٹم شروع کرے گی

قومی ایئر لائنز آج سے نئے جدید ترین سسٹم کا استعمال شروع کر رہی ہے، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹکٹ ریزرویشن، فلائٹ آپریشن، اکاؤنٹنگ، کریو مینجمنٹ سمیت دیگر شعبے جدید سسٹم سےمنسلک کر دیے گئے ہے۔

اسی حوالے سے پی آئی اے کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ثاقب عزیز کا کہنا ہے کہ سسٹم کی تبدیلی وقت کے تقاضوں کے مطابق ہے، پی آئی اے کو نئے سسٹم سے خاصی بچت ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ نئےسسٹم میں آن لائن بکنگ کی سہولت کو آسان تر بنایاگیا ہے، اس سسٹم سے ٹیکنیکل صلاحیت اور کارکردگی بڑھے گی۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پروازوں کی آمدورفت اورچیک ان سروس بھی اسی سسٹم سےمنسلک ہوگی، یہ سسٹم ترکش آئی ٹی کمپنی سے لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہٹ اٹ نیا کمپیوٹر سسٹم آج سےمکمل فعال ہوجائےگا، اس سسٹم کے استعمال سے ایئر لائن کو بچت ہو گی اور آن لائن بکنگ کی سہولت بھی آسان بن جائے گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نئےسسٹم پرکم وقت میں منتقلی پی آئی اےٹیم کی انتھک محنت کانتیجہ ہے، مسافروں کو کسی بھی زحمت سے بچانے کے لیے ٹیم 24گھنٹے کام کر رہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین