• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سچل میں خاتون کی قبر کشائی ،قتل کی تصدیق

کراچی کے علاقے سچل میں غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون کی قبرکشائی ، ڈاکٹرز کے مطابق مقتولہ کو انتہائی قریب سے 7 گولیاں ماری گئی تھیں۔

سینئرایم ایل او کے مطابق قتل کی گئی 16 سال کی صفدانہ کو جسم کےمختلف حصوں پر7 گولیاں ماری گئی ، گولیاں گردن، پاؤں اور سینے پرماری گئی تھیں۔

ڈاکٹرقرارعباسی نے بتایا کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی نہیں ملے ،جبکہ مقتولہ کی موت کی وجہ فائرنگ ہی ہے۔

واضح رہے کہ 28اگست کو کراچی کے علاقے سچل میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کوقتل کیا گیا تھا ، جبکہ 16 سالہ صفدانہ کے سسر سمیت 4 افراد زیر حراست ہیں۔

تازہ ترین