آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ 17؍جمادی الثانی 1440ھ 23؍فروری 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمر افراد موٹرسائیکل یا گاڑی نہیں چلاسکتے،لاہور ہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ نے کم عمروں افراد کی ڈرائیونگ پرپابندی لگانے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے کم عمروں کے گاڑی چلانے پر پابندی کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کم عمر والے موٹر سائیکل اور گاڑی نہیں چلاسکتے۔

عدالت نے اپنے حکم کی روشنی میں ڈرائیونگ کرنے والے کم عمر لڑکے لڑکیوں کے والدین سے پہلے مرحلے میں بیان حلفی لینے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی حکم دیا کہ حلف نامے کی خلاف ورزی کرنے والے والدین کو حوالات میں بند کیا جائے گا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں