• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا کے 3 سالہ ننھے میاںکا نرالا دوست


یوں تو اکثر لوگ سانپ کو دیکھ کر ہی خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور والدین اپنے بچوں کو اس جانور کے قریب بھٹکنے بھی نہیں دیتے مگر پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی۔

جی ہاں ذرا ملئے انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 3سالہ ننھے میاں سے جس نے اژدہے سے دوستی کر لی ہے اور ہر وقت اس سے لپٹ کر کھیلتا رہتا ہے۔

بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ یہ اژدہا ان کا پالتو جانور ہے جو کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا اور ننھے میاں کا بھی خوب دل بہلاتا ہے۔ننھے میاں کی خطرناک اژدھے کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے۔

تازہ ترین