آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل11؍ربیع الاوّل 1440ھ20؍نومبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 روز کےلئے موخر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بیگم کلثوم نواز کی آخری رسومات کے باعث ملتوی کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جمعرات 13 ستمبر کو ہونے والا مشترکہ اجلاس اب 2 دن بعد ہفتہ 15ستمبر کو ہوگا جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پہلا خطاب کریں گے۔

ن لیگ کے رہنما سردار ایاز صادق نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک سے رابطہ کیا تھا اوربتایا تھاکہ ن لیگ کے اراکین کلثوم نواز کے انتقال اور تدفین کے باعث اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں