• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاک ایران گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پر عزم ہیں‘

وفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان بغیر کسی بیرونی دبائوکے ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی تکمیل کیلئے پر عزم ہے۔

پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی دوست کی وفاقی وزیرپیٹرولیم سے ملاقات ہوئی جس میں پاک ایران گیس لائن منصوبے پر بات چیت کی گئی۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن خطے میں گیم چینجر ہوگی ،مہدی دوست نے اس موقع پر وفاقی وزیر غلام سرور خان کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔

وفاقی وزیر غلام سرور خان نے دورہ ایران کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ دورے سے قبل ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر دونوں ملکوں کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہو گا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ بدقسمتی سے گیس پائپ منصوبہ ماضی میں عالمی پابندیوں کاشکار رہا ، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو کسی بھی دوسرے منصوبے پر ترجیح حاصل ہے ۔

اس موقع پر ایرانی سفیرنے پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تازہ ترین